| سگِ مدینہ کہنا کیسا؟ |
(12)بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اِجتناب کر تے رہئے اور یاد رکھئے کہ کسی مسلمان کوبِلا اجازت شرعی گالی دینا حرام قطعی ہے
(فتاوٰی رضویہ،ج۲۱،ص۱۲۷)
اور بے حیائی کی بات کرنے والے پر جنّت حرام ہے ۔ حُضُور تا جدارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: '' اس شخص پر جنّت حرام ہے جو فُحش گوئی (بے حیائی کی بات ) سے کام لیتا ہے۔''
( کتابُ الصَّمْت،معہ موسوعۃالامام ابن أبی الدنیا، ج۷،ص۲۰۴ رقم ۳۲۵ المکتبۃ العصریۃ بیروت)
بات چیت کرنے کی تفصیلی معلومات حاصِل کرنے اور دیگر سینکڑوں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ120صَفَحات کی کتاب'' سنّتیں اور آداب'' ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد