Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
30 - 45
فرماتے ہیں: اَصحابِ کَہْف رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا  کتَّا بلعم باعُور کی شکل بنکر جنّت میں جائے گا اور وہ اس کتّے کی شکل ہوکر دوزخ میں پڑے گا۔اُس (یعنی اصحابِ کَہْف کے کُتّے)نے محبوبانِ خدا کا ساتھ دیا،اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اُس کو انسان بناکر جنّت عطا فرمائی ۔ اور اُس (یعنی بلعم باعُور)نے محبوبانِ خدا سے عداوت کی(وہ) بنی اسرائیل میں بَہُت بڑا عالم تھا، مُستجابُ الدَّعوات تھا(یعنی اِس کی دعائیں قَبول ہوتی تھیں)لوگوں نے اس کو بَہُت سا مال دیا کہ موسیٰ علیہ السلام کیلئے بددعا کرے۔خبیث لالچ میں آ گیا اور بد دعا کرنی چاہی جو الفاظ موسیٰ علیہ السلام کیلئے کہنا چاہتا تھا،اپنے لئے نکلتے تھے ۔ اللہ نے اس کو ہلاک کردیا۔
 (ملفوظاتِ اعلی حضرت حصّہ ۳ص۲۷۹ تا۲۸۰،فرید بک اسٹال مرکز الاولیاء لاہور)
کتّے کے حملے کا خطرہ ہو تو۔۔۔۔۔۔
     صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی فرماتے ہیں :''تفسیرِ ثعلبی ''میں ہے جو کوئی ان کلمات
Flag Counter