Brailvi Books

سانپ نما جن
1 - 28
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

سانپ نُما جِنّ

شیطٰن لاکھ سُستی دلائیمگر آپ یہ رسالہ (28صفحات )
 مکمل پڑھ لیجئےاِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کا دل سینے میں  جھوم اُٹھے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت 
	حُضور ِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بَنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم ، شافِع اُمَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ رحمت نشان ہے:’’جس نے کتاب میں  مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں  رہے گا فِرشتے اُس کے لیے اِستِغفار(یعنی دعائے مغفِرت) کرتے رہیں  گے۔‘‘
			    (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی ج۱ص۴۹۷ حدیث۱۸۳۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	  ولیوں  کے سردار،شَہنشاہِ بغداد، سرکارغو ثُ الاعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَماپنے مدرَسے (مَد۔رَ۔سے)کے اند ر اجتماع میں بیان فرمارہے تھے کہ چھت پر سے ایک سانپ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہپرگرا۔ سامِعین میں بھگدڑمچ گئی،ہر طر ف خوف وہِراس پھیل گیامگر سرکا رِ بغداد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاداپنی جگہ سے نہ ہلے۔سانپ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے کپڑوں  میں