''مِنہاجُ العابدین'' میں ہے،ایک بار حضرت سیدنا فضیل بن عیاض اور حضرت سیدنا سُفیان ثوری رَحِمَہُمَااللہ کی آپس میں مُلاقات ہوئی۔دیر تک گفتگو کرنے کے بعد حضرت سیدنا سُفیان ثوری علیہ رحمۃ الباری نے فرمایا:''میں آج کی اِس صُحبت کو بہترین صُحبت تصور کرتا ہوں۔ حضرت سیدنا فضیل بن عیاض علیہ رحمۃ الرزاق نے فرمایا:''میں تو اِسے خطرناک صحبت خیال کرتا ہوں''۔ حضرت سیدناسفیان ثوری علیہ رحمۃ الباری نے پوچھا کیوں؟ حضرت سیدنا فضیل بن عیاض علیہ رحمۃ الرزاق نے جواب دیا:''کیا ہم دونوں اپنی گفتگو کو مزیّن اور آراستہ نہیں کررہے تھے؟کیا ہم تکلف اور رِیا میں مُبتلا نہیں تھے؟ حضرت سیدناسفیان ثوری علیہ رحمۃ الباری یہ سُن کر رو پڑے۔