Brailvi Books

رِیاکاری
-5 - 167
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
''اِخلاص کی برکتیں'' کے13 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ''13 نیّتیں''
فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہo
مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
 (المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول:

(۱) بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
    (1)ہر بارحمد و (2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (5) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (6)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(7) قرآنی آیات اور (8)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(9)جہاں جہاں''اللہ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(10) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ علیہ وسلم پڑہوں گا۔  (11)شرعی مسائل سیکھو ں گا (12)اگر کوئی بات سمجھ نہ آ ئی تو علماءسے پوچھ لوں گا (13)كتابت وغيره ميں شَرْعي غلَطي ملي تو نا شرين كو تحريري طور پَر مُطَّلع كروں گا (مصنّف يا ناشرين وغيره كو كتابوں کی اَغلاط صِرْف زباني

بتانا خاص مفيد نہيں ہوتا)
Flag Counter