Brailvi Books

رِیاکاری
-1 - 167
 اور اوصاف باطنی کے ذریعہ ظاہری اعمال کی حفاظت کی کیفیت وغیرہ کا پتہ نہ چلے، ظاہری اَعمال بھی دُرُست نہیں ہوسکتے۔(منہاج العابدین،ص۶۷،۱۳)

    باطنی گناہوں میں سے ایک گناہ رِیاکاری بھی ہے ۔یہ کتاب اسی موضوع پر ہے۔ ''رِیاکاری'' کومُرَتَّب کرنے کے لئے اِحیاء العلوم، حدِیقہ ندیہ، زَوَاجر، فتاوٰی رضویہ ،بہارِ شریعت اور فیضانِ سنّت وغیرھاسے مدد لی گئی ہے ۔ اس کتاب میں ریاکاری کی معلومات کو قدرے آسان اندازمیں عنوانات کے تحت حوالہ جات کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کم علم بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں ۔ پھر بھی علم بہت مشکل چیز ہے یہ مُمکِن نہیں کہ علمی دشواریاں بالکل جاتی رہیں ،لہٰذا جو بات سمجھ میں نہ آئے، سمجھنے کے لئے علماء کرام دامت فیوضھم سے رُجوع کیجئے ۔رِیاکاری سے نجات کا جذبہ پانے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ کے کیسٹ بیانات مثلاً'' نیکیاں چھپاؤ، اِخلاص، قبولیت کی چابی''،شہزادہ امیرِ اہلسنّت الحاج مولاناابواُسید احمد عبیدرضا العطاری المدنی مدظلہ العالی کا بیان'' اخلاص کیسے اپنائیں؟ '' اور نگرانِ شورٰی (دعوتِ اسلامی)حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی کا Vcdبیان ''ریاکاری اور اس کا علاج'' سننابھی بے حد مفید ہے ۔

     اس اہم کتاب کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے مسلمانوں کوبھی پڑھنے کی ترغیب دے کر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ثواب کمائیے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم 

                           شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter