Brailvi Books

راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل
8 - 41
رضي اللہ تعالٰی عنہ(۱)۔
حدیث۱۳ : کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :
   ((''صلوا الذي بینکم و بین ربکم بکثرۃ ذکرکم لہ وکثرۃ الصدقۃ بالسر و العلانیۃ ترزقوا و تنصروا و تجبروا''۔)) رواہ ابن ماجۃ عنہ رضي اللہ تعالٰی عنہ(۲)۔
حدیث ۱۴ ـ تا۱۷ : کہ فرماتے ہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :
    ((''الصدقۃ تطفیئ الخطیئۃ کما یطفیئ الماء النار'')) رواہ الترمذي و قال حسن صحیح عن معاذ بن جبل و نحوۃ ابن حبان في صحیحہ عن کعب بن عجرۃ وکأبي یعلٰی بسند صحیح عن جابر رضي اللہ تعالٰی عنھم و ابن المبارک عن عکرمۃ مرسلاً بسند حسن(۳)۔
۱۔ ''صدقہ بُری موت کو ٹال دیتاہے ''۔ اس کو ابن عساکر نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا (ابن عساکر)

۲۔ ''بہت زیادہ ذکر کرکے اور بہت زیادہ چھپا کر اور اعلانیہ صدقہ کرکے اپنے اور اپنےرب کے درمیان تعلّق پیدا کرو تمہیں رزق دیا جائیگا ،تمھاری مدد بھی کیجائیگی اور تمھارے نقصان کی تلافی بھی کیجائیگی۔  اسے ابن ما جہ نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا (سنن ابن ماجۃ ، کتاب إقامۃ الصلاۃ، باب فرض الجمعۃ، ج۲، ص۵، الحدیث۱۰۸۱، دار المعرفۃ، بیروت)

۳۔ ' 'صدقہ گناہ کوایسے ہی  بجھا دیتاہے دلسے پانی آگ کو بجھا دیتاہے''۔ اسے ترمذی نے روایت کیا اورحسن صحیح کہا معاذ بن جبل سے اور ایسے ہی ابن حبان نے اپنی صحیح میں کعب بن عجرہ سے ، اسی طرح ابویعلٰی نے بسندِ صحیح جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے اور ابن مبارک نے عکرمہ سے مرسلاً بسند حسن روایت کیا =
Flag Counter