''إن اللہ عزوجل یباھي ملٰئکتہ بالذین یطعمون الطعام من عبیدہ''۔ رواہ أبو الشیخ عن الحسن البصري مرسلاً(۳)۔
۱۔ '' گناہوں کو مٹانے والے اعمال یہ ہیں:''کھانا کھلانا ، یا سلام کو پھیلانا، اور رات میں نماز پڑھنا اس حال میں کہ لوگ سو رہے ہوں ۔ اسے حاکم نے صحیح سند کے ساتھ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ ("المستدرک للحاکم" ،کتاب الأطعمہ ، باب إطعام الطعام ، ج۵، ص۱۷۹، الحدیث۷۲۵۵، دارالمعرفۃ ، بیروت )
۲۔ ''جو اپنے (مسلمان )بھائی کو کھلائے یہاں تک کہ اُس کا پیٹ بھر جائے اور اُسے پانی پلائے یہاں تک کہ اُس کی پیاس بجھ جائے تو اللہ تعالیٰ اُسے دوزخ سے ایسی سات خندقوں کے برابر دور کردیگا جن میں سے ہردو خندقوں کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہو ''۔اسے طبرانی نے کبیر میں اور ا بو الشیخ نے ثواب میں اورحاکم نے صحیح سند کے ساتھ اوربیہقی نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا (الترغیب و الترھیب،(طبرانی) کتاب الصدقات، الترغیب في إطعام الطعام و سقی الماء الخ، ج۲، ص۳۶، رقم الحدیث۱۴، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت)
۳۔ '' اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کے ساتھ مباہات فرماتاہے اپنے ان بندوں کے بارے میں،جو=