کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہمارے دیار(۱) میں اسطرح کا رواج ہے کہ کوئی بلا دمیں ہیضہ ، چیچک و قحط سالی وغیرہ آجائے تو دفعِ بلا کے واسطے جمیع (۲) محلہ والے مل کر فی سبیل اللہ اپنی اپنی حسبِ استطاعت، چاول، گیہوں و پیسہ وغیرہ اٹھا کر کھانا پکاتے ہیں اورمولویوں اورمُلّاؤں کو بھی دعوت کر کے ان لوگوں کو بھی کھلاتے ہیں اورجمیع محلہ دار بھی کھاتے ہیں ، آیا اس صور ت میں محلہ دار کوطعامِ مطبوخہ (۳) کا کھانا جائز ہوگا یا نہ؟طعام ِ مطبوخہ کھانے کے لئے مانع وغیر مانع(۴) پر کیا حکم دیا جاتاہے ؟