Brailvi Books

راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل
2 - 41
صاحب الشفاعۃ مجیب الدعوۃ و محب الجماعۃ دافع البلاء و الوباء و القحط و المجاعۃ و علی اٰلہ و صحبہ وجماعۃ المسلمین و علینا فیھم یا أرحم الراحمین اٰمین، اٰمین، اٰمین، یا ربنا اٰمین!(۱)
فعل مذکور، بقصہ مسطور(۲)اوراہل دعوت کو وہ کھاناکھانا شرعا ً جائز و روا (۳)، جس کی ممانعت شرع مطہر میں اصلا ً(۴) نہیں ،
     قال اللہ تعالٰی:
   (لَیۡسَ عَلَیۡکُمْ جُنَاحٌ اَنۡ تَاۡکُلُوۡا جَمِیۡعًا اَوْ اَشْتَاتًا  (5)۔)
    تم پر کچھ گناہ نہیں کہ کھاؤ مل کر یا الگ الگ۔ 

تو بے منع شرعی ،ارتکا بِ ممانعت ،جہالت وجرأت (۶)۔
وأناأقول وباللہ التوفیق(۷)
نظر کیجئے تو یہ عمل چند دواؤں کا نسخہ جامعہ(۸)
۱۔تمام تعریفیں اس ذات کے لئے جس نے بھائیوں کے اجتماع میں برکت فرمائی اوراہل محبت اورپڑسیوں کی ملاقات و صلہ میں مصیبت کو قطع فرمایا اوردُرودوسلام ہو مالکِ شفاعت، دعوت کو قبول ، جماعت سے محبت ، مصیبت و بلا اوربھوک اورقحط کو دفع کرنے والی ذات پر اوران کی آل و اصحاب اورمسلمانوں کی جماعت اوران کے ساتھ ہم پر، یا ارحمي الراحم ين ، آمین ،آمین،آمین، اے ہمارے رب قبول فرما!

۲۔مسئلہ کی لائنوں میں ذکر کردہ طریقہ             ۳۔صحیح         

۴۔بالکل                     ۵۔ پ۱۸ ، النور: ۶۱        

۶۔بغیر کسی و جہ شرعی کے منع کرنا کم علمی وبے باکی ہے ۔

۷۔ میں(یعنی احميد رضا خان )اللہ عزوجل کی توفیق کے ساتھ کہتاہوں کہ۔ ۸۔مکمل نسخہ
Flag Counter