میرے ولی نِعمت،میرے آقا اعلیٰحضرت،اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانہ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی سنّت ، ماحی بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن بے مثا ل ذہانت و فَطانت ،کمال دَرَجہ فَقاہت اور قدیم و جدید عُلُوم میں کامل دَسترس و مُہارت رکھتے تھے ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تقریباً ایک ہزار کُتُب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پچپن سے زائد عُلوم و فُنُون میں تَبَحُّرِعلمی پردالّ ہیں۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی جن قلمی کاوشوں کو بینَ الاقوامی شُہرت حاصل ہوئی اُن میں کنزالایمان ،حدائقِ بخشش اور فتاوٰی رضویّہ(تخریج شدہ تادمِ تحریر۳۳جلدیں ) بھی شامل ہیں ،آخِر ا لذّکر تو عُلوم و فُنُون کا ایسا بَحرِ بیکراں ہے جو بے شمار و مُستند مسائل او ر تحقیقاتِ نادِرہ کو اپنے اندر سَموئے ہو ئے ہے، جسے پڑھ کر قدر دان انسان بے ساختہ پُکار اٹھتا ہے کہ امامِ اہلسنّت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، سیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مجُتَہِدانہ بصیرت کا پَر تَو ہیں ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کُتُب رَہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں ۔ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو چاہیے کہ سرکارِ اعلٰیحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی جُملہ تصانیف کا حسبِ استطاعت ضَرور مطالَعَہ کرے ۔
الحمد للہ عزوجل تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی''نیکی کی دعوت ،اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے