زیرِ نظر رسالہ ''راد القحط و الوباء بدعوۃ الجیران و مواساۃ الفقراء''در حقیقت صدقہ و خیرات کی اہمیت و فضیلت سے متعلق ہے ۔ اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت،مجددِ دین و ملت مولانا الشاہ امام احمد رضا علیہ رحمۃ الرحمن نے مذکورہ رسالے میں ساٹھ (۶۰)احادیث کریمہ اوران سے ماخوذ پچیس فوائد کے ذریعے صدقہ وخیرات کی اہمیت وفضیلت کو ثابت کیا ہے ۔ علاوہ ازیں موضوع کی مناسبت سے بطورِ ترغیب چند واقعات بھی اس رسالے میں شامل ہیں نیز صدقہ وخیرات کو زیادہ نافع بنانے کے لیے اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن نے چند اہم امور بھی ارشاد فرمائے ہیں جو اس رسالے کی زینت میں اضافے کاسبب ہیں ۔ یہ رسالہ مبارکہ تقریباًایک سوبارہ سال قبل ۱۳۱۲ھ میں قلمِ رضا کی جنبش سے صفحہ قرطاس پر ابھرااور اپنے موضوع کے اعتبار سے امت مسلمہ کو رہتی دنیا تک ان شاء اللہ عزوجل فائدہ پہنچاتا رہے گا، اسی بات کے پیش نظر ''مجلس : المد ینۃ العلمیۃ(شعبہ کتب اعلی حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ)''نے اس کی اشاعت کا اہتمام فرمایاہے۔
عوام کی سہولت کے پیش نظر عربی عبارات اورجگہ جگہ مشکل مقامات پر حواشی کی صورت میں حتی المقدور ترجمہ اورتسہیل کی بھی کوشش کی گئی ہے تاکہ کتاب پڑھنے اورسمجھنے میں دشواری پیش نہ آئے نیز علمائے کرام اورمحققین صاحبان کے لیے حواشی ہی کے مابین تخریجات بھی درج کردی گئیں ہیں تاکہ اصل ماخذ سے رجوع کرنے میں