آسانی رہے۔ اس سلسلہ میں مولانا عبدالرشید ہمایوں المدنی کی خدمات سے استفادہ کیا گیا ہے ،جبکہ نظر ثانی کا کام مولانا عبدالرزاق العطاری المدنی اورمولانا یونس علی العطاری المدنی نے سرانجام دیا ہے تاکہ غلطی کا امکان کم سے کم ہو۔
الحمدللہ عزوجل اراکینِ مجلس : ''المد ینۃ العلمیۃ '' کی یہی کوشش رہی ہے کہ ایسی معیاری اوردیدہ زیب کتب آپکی خدمت میں پیش کی جائیں جو آپکے ذوقِ علمی کے عین مطابق ہوں ۔یہ سب ہمارے میٹھے میٹھے مرشدِ کریم شیخِ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی کی نظرِ کرم و شفقت کا فیضان ہے۔الحمدللہ عزوجل اس رسالے کے حاشیہ کا نام''راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل''آپ مدظلہ العالی ہی نے عطا فرمایا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اخلاص کی دولت سے مالامال کرتے ہوئے ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہِ بے کس پناہ میں شرفِ قبولیت سے نوازے اورتادم آخر مسلکِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن کے لیے خدمات انجام دیتے رہنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔