میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
الحمدللہ عزوجل تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی ، جس کی بنیاد آج سے تقریباپچیس سال قبل 1981ء میں باب المدینہ کراچی میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار رضوی قادری دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی ، میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی عنایتوں ، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکی برکتوں ، اولیائے عظام رحمۃ اللہ علیہم کی نسبتوں ،علماء ومشائخ ِ اہل ِ سنت دامت فیوضہم کی شفقتوں اورامیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی شب و روز کوششوں کے نتیجے میں آج ''دعوتِ اسلامی'' کا مدنی پیغام تادمِ تحریردنیا کے کم وبیش66 ممالک میں پہنچ چکا ہے اور کامیابی کا سفر ابھی جاری ہے ۔