Brailvi Books

رَہنمائے جدول
38 - 248
ہوتے جارہے ہیں ۔عنقریب ہمیں اندھیری قبر میں اتار دیا جائے گا۔نجات تمام جہانوں کے پالنے والے خُدا ئے اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن عَزَّوَجَل کی اطاعت اور مؤمنین پر رَحْم و کَرَم فرمانے والے رَسُوْلِ کَرِیْم رَءُ وْفٌ رَّحِیْم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سُنّتوُں کی اتباع میں ہے۔

    شیخ طریقت ، امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری ضیائی رضوی دامت برکاتھم العالیہ نے ہمیں اپنی زندگی خُدا ئے اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن عَزَّوَجَل کی اطاعت اور مؤمنین پر رَحْم وکَرَم فرمانے والے رَسوُلِ کَرِیْم رَءُ وْفٌ رَّحِیْم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سُنّتوں کی اتباع میں گزارنے کے لئے ایک عظیم مدنی مقصد عطافرمایا ہے کہ'' مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔''اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ اپنی اصلاح کی کوشش کے ليے مدنی انعامات پر عمل اور پوری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اور یہی وہ عظیم مقصد ہے کہ اخلاص کے ساتھ اس پر عمل کرکے ہم اللہ عَزَّوَجَل کے نیک بندے بن سکتے ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی پاسکتے ہیں ۔
کچھ نیکیاں کما لے جلد آخِرت بنا لے

  کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زندگی کا
    شیخ طریقت امیر اہلسنت مدظلہ العالی اپنے تحریری بیان '' میں سدھرنا چاہتاہوں'' میں فرماتے ہیں، ''میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ تعالٰی پارہ ۱۵ سورہ بنی اسرائیل
Flag Counter