| رَہنمائے جدول |
پائنچے میں سیدھا پاؤں داخل کریں اور جب اتارنے لگیں تو اس کے برعکس کریں یعنی الٹی طرف سے شروع کریں۔حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم جب کرتا پہنتے تودا ہنی طرف سے شروع فرماتے۔
(سنن ابی داؤد،کتاب اللباس،باب ماجاء فی الانتعال ،الحدیث ۴۱۴۱،ج۴،ص۹۶)
(۴) پہلے کرتا پہنیں پھر پاجامہ ۔
(۵) عمامہ باندھنے کی عادت ڈالئے کہ حضرت سیدناعبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے پیارے محبوب ،دانائے غیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:''عمامہ ضرور باندھا کرو کہ یہ فرشتوں کا نشان ہے اور اس (کے شملے) کو پیٹھ کے پیچھے لٹکا لو۔''(کنزالعمال، کتاب المعیشۃ،الحدیث ۴۱۱۳۲، ج۸،ص۱۳۳)
عمامہ کے ساتھ دورکعتیں بغیر عمامہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہیں ۔
(کنز العما ل،کتاب المعیشۃ والعادات ،باب العمائم،الحدیث۴۱۱۳۰ج۱۵،ص،۳۳)