Brailvi Books

رَہنمائے جدول
237 - 248
لباس پہننے کی سنتیں اور آداب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    اللہ عزوجل کا یہ احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمیں لباس کی دولت عطا کی۔لباس سے ہم سردی،گرمی کے اثرات سے اپنی حفا ظت کرسکتے ہیں ، یہ لباس ہماری زینت کا سبب بھی ہے اور سببِ وقار بھی ہے ۔ ہر قوم کا جدا جدا لباس ہوتا ہے ، مگر مسلمان کا لباس سب سے ممتاز ہے ۔لباس کی چند سنّتیں اور آداب ملاحظہ ہوں:

    (۱) سفید لباس ہر لباس سے بہتر ہے اور سرکار مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اس کو پسندفرمایاہے ۔ حضرت سیدناسمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:'' سفید لباس پہنو کیونکہ یہ زیادہ صاف اورپاکیزہ ہے اور اپنے مردوں کو بھی اسی میں کفناؤ ۔''
( سنن ترمذی،کتاب الادب،باب ماجاء فی لبس البیاض،الحدیث۲۸۱۹،ج۴،ص۳۷۰)
    (۲) جب کپڑا پہننے لگیں تو یہ دعا پڑھیں ،اگلے پچھلے گناہ معاف ہوجائیں گے :
''اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃً ''
ترجمہ: اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور بغیر میری قوت وطاقت کے مجھے یہ عطا کیا۔
(المستدرک ، کتاب اللباس،باب الدعاء عند فراغ الطعام ،الحدیث۷۴۸۶،ج۵،ص۲۷۰)
    (۳) پہنتے وقت سیدھی طرف سے شروع کریں مثلاً جب کرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کریں پھر الٹی میں ، اسی طرح پاجامہ میں پہلے سیدھے
Flag Counter