(۶) کو شش کر یں کہ اٹھتے بیٹھتے وقت بزرگان دین کی طر ف پیٹھ نہ ہونے پائے او ر پاؤں تو ان کی طرف نہ ہی کریں۔
(۷)جب کبھی اجتماع یا مجلس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں ۔
(۸) جب بیٹھیں تو جوتے اتارلیں آپ کے قد م آرام پائیں گے ۔
( الجامع الصغیر ،الحدیث۵۵۴،ص۴۰ )
(۹) مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو گناہ معاف ہوجائیں گے۔ اور جواسلامی بھائی مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تو اس کیلئے اس خیر پر مہر لگا دی جائے گی ۔ وہ دعا یہ ہے:
''سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ''
ترجمہ : تیری ذات پاک ہے اوراے اللہ! تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں ،تیرے سواکوئی معبود نہیں ، تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔
(سنن ابی داؤد،کتاب الادب،باب فی کفارۃ المجلس،الحدیث ۴۸۵۷،ج۴،ص۳۴۷)
(۱۰)جب کوئی عالم با عمل یا متقی شخص یا سید صاحب یا والدین آئیں تو تعظیماً