Brailvi Books

رَہنمائے جدول
225 - 248
وسلّم نے فرمایا:''کھاناکھانے بیٹھو توجوتے اتار لو ،اس میں تمہارے لئے راحت ہے۔'
'(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الاطعمۃ،الفصل الثالث،الحدیث۴۲۴۰،ج۲،ص۴۵۴)
    (۴) کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیں ۔حضرت سیدنا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لئے حلال سمجھتا ہے ۔''
 (صحیح مسلم، کتاب الاشربہ ،باب آداب الطعام ...الخ، الحدیث۲۰۱۷، ص۱۱۱۶)
    (۵) اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پر
بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ
پڑھ لیں۔حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے فرمایا :''جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہيے کہ پہلے بسم اللہ پڑھے ۔اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو یہ کہے
''بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ ۔''
 (سنن ابوداؤد،کتاب الاطعمہ،باب التسمیۃعلی الطعام ،الحدیث۳۷۶۷،ج۳،ص۴۸۷)
    (۶) کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو ان شاء اللہ عزوجل اثر نہیں کریگا
،''بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ
یعنی اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔اے ہمیشہ سے زندہ وقائم رہنے والے۔''
(فردوس الاخبار بما ثور الخطاب ،الحدیث ۱۹۵۵،ج۱،ص۲۷۴)
    (۷) سیدھے ہاتھ سے کھائیں ۔حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک
Flag Counter