اوقات بد بُو کا بھَپْکا نکلتا ہے لہٰذا جس سے بن پڑے وہ عُمدہ خوشبو دار تیل ڈالے خوشبو دار تیل بنانے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ کھوپرے کے تیل کی شیشی میں اپنے پسندیدہ عِطر کے چند قطرے ڈال کر حل کر لیجئے۔ خوشبو دار تیل تیّار ہے۔ سر کے بالوں کو وقتاً فوقتاً صابون سے دھو تے رہيےئ۔
(۵) داڑھی میں اکثر غذائی اَجزاء اٹک جاتے ہیں ، سونے میں بعض اوقات منہ کی بد بُو دار رال بھی داخِل ہو جاتی ہے اور اِس طرح بد بُوآتی ہے لہٰذامشورۃًعرض ہے، کہ ہو سکے توروزانہ ایک آدھ بار صابن سے داڑھی دھو لی جائے۔
(۶)بعض اسلامی بھائی کافی بڑے سائز کا عمامہ شریف باندھنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر صفائی رکھنے میں کوتاہی کر جاتے ہیں اور یوں بسا اوقات لاشُعُوری میں مسجِد کے اندر '' بدبُو''پھیلانے کے جُرم میں پھنس جاتے ہیں ۔لہٰذا مَدَنی التِجاء ہے کہ عمامہ،سربند شریف اور چادر استِعمال کرنے والے اسلامی بھائی حتَّی الامکان ہر ہفتے اور موسِم کے اعتِبار سے یا ضَرورتاً مزید جلدی جلدی انہیں دھونے کی ترکیب بنائیں۔ ورنہ مَیل کُچیل،پسینہ اورتَیل وغیرہ کے سبب ان چیزوں میں بد بُو ہوجاتی ہے،اگر چِہ خود کو محسوس نہیں ہوتی مگر دوسروں کو بد بُو کے سبب کافی گِھن آتی ہے، خود کو اس لئے پتا نہیں چلتا کہ جس کے پاس مُستَقِلاًکوئی مخصوص خوشبو یا بد بُو ہو اِس سے اُس کی ناک اَٹ جاتی ہے ۔
(۷)جن اسلامی بھائیوں کے سر پر بال ہوں ان کو چاہیے کہ ان میں کنگھا کیا کریں ۔حضرت سیدنا ابو قتا دہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارمدینہ ، راحت