Brailvi Books

رَہنمائے جدول
18 - 248
مدنی قافلے میں جدول کے مطابق ہی سفر کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں ۔ بالخصوص! امیر قافلہ اگر اپنا یہ ذہن بنالے کہ ہمیں جدول کی پابندی کرنی ہے تو شرکائے قافلہ بھی پابندی کرنے والے بن جائیں گے، ان شآء اللہ عزوجل۔یاد رکھئے کہ ''دوسروں کو ترغیب دینے کے لئے سراپا ترغیب بننا پڑتا ہے ۔''
مدنی قافلے میں سفر کی ابتداء
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    مدنی قافلے کے جدول پر عمل میں آسانی کے لئے ہمیں مدنی قافلوں میں سفرکے آغاز میں''تربیت''حاصل کرلینی چاہيے۔کیونکہ جواسلامی بھائی تربیت حاصل کرکے مدنی قافلے میں سفرکرتے ہیں وہ مدنی قافلے کے فوائد و ثمرات بہترانداز سے حاصل کرلیتے ہیں اور اپنے وقت کو مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق گزارنے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں۔اس کے برعکس جو مدنی قافلے بغیرتربیت کے سفرکرتے ہیں انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔اس سلسلے میں ذمہ داران کو چاہيے کہ ہمیشہ تربیت کے بعد ہی مدنی قافلے روانہ کریں۔تربیت کرنے والوں کی سہولت کے لئے2 تربیتی بیان پیشِ خدمت ہیں۔
Flag Counter