Brailvi Books

رَہنمائے جدول
179 - 248
    (۱۵)سلا م کرنے کے بعد رخصت ہوں۔

    (۱۶)گھر میں اگر کوئی نہ ہو تو ''اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ'' کہیں کہ مومنوں کے گھر میں سر کار مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی رو ح مبارک تشریف فرما ہوتی ہے۔ 

( شرح شفاء،الباب الرابع،ج۲،ص۱۱۸)

    (۱۷) جب گھرسے باہر نکلیں تو یہ دعا پڑھیں :
    '' بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ''
ترجمہ ـ: اللہ عزوجل کے نام سے ، اللہ عزوجل ہی کی طر ف سے طاقت وقوت ہے اللہ عزوجل ہی کے بھروسے پر ۔(مشکوۃالمصابیح،الحدیث۲۴۴۳،ج۱،۴۵۶)

    اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل ! ہمیں گھر میں آنے جانے کی سنتو ں پر عمل کرنے کی تو فیق مرحمت فرما۔'' امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter