Brailvi Books

رَہنمائے جدول
168 - 248
پہنا ہوا ہویاکم از کم چادر لپٹی ہوئی ہونی چاہيے ۔(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۸)

    (۱۶)عیدین میں معانقہ کرنا جائز ہے ۔(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۰)

    (۱۷)عالمِ دین کے ہاتھ پاؤں چومنا جائز ہے ۔(بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۹۹)    

    (۱۸)مصافحہ کے بعد اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے ۔(بہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۹۹)

    (۱۹)ہاتھ پاؤں وغیرہ چومنے میں یہ احتیاط ضروری ہے کہ محل فتنہ نہ ہو ، اگر معاذ اللہشہوت کے لئے کسی اسلامی بھائی سے مصافحہ یامعانقہ کیا ، ہاتھ پاؤں چومے یا نعوذباللہ پیشانی کابو سہ لیا تو یہ ناجائزہے ۔( ملخصاًبہارشریعت ،حصہ ۱۶،ص۹۸)

    (۲۰) والدین کے ہاتھ پاؤں بھی چوم سکتے ہیں۔

    (۲۱) عالم باعمل اور نیک اسلامی بھائی کی آمد پر تعظیم کیلئے کھڑا ہوجانا جائز بلکہ مستحب ہے مگر وہ عالم یا نیک شخص بذات خود اپنے آپ کو تعظیم کا اہل تصور نہ کرے اور یہ تمنا نہ کرے کہ لوگ میرے لئے کھڑے ہوجایا کریں ۔ اور اگر کوئی تعظیما کھڑا نہ ہو تو ہر گز ہرگز دل میں کدورت (میل) نہ لائیں۔(ماخوذازفتاویٰ رضویہ ،ج۲۳،ص۷۱۹)

         اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل ہمیں اخلاص او رخوش دلی کے ساتھ ہر مسلمان کو سلام کرنے اور ان کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ مصافحہ کرنے کی تو فیق رفیق مرحمت فرما ۔'' آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم