(۲۹)خط میں سلام لکھا ہوتا ہے اس کا بھی جواب دینا واجب ہے اس کی دو صورتیں ہیں، ایک تو یہ کہ زبان سے جواب دے اوردوسرا یہ کہ سلام کا جواب لکھ کر بھیج دے لیکن چونکہ جوابِ سلام فوراً دینا واجب ہے اور خط کا جواب دینے میں کچھ نہ کچھ تاخیر ہوہی جاتی ہے لہٰذا فوراً زبان سے سلام کا جواب دے دے ۔اعلیٰ حضرت قدس سرہ جب خط پڑھا کرتے تو خط میں جو ''السلام علیکم ''لکھا ہوتا،اس کا جواب زبان سے دے کر بعد کا مضمون پڑھتے ۔ (ماخوذ ازبہار شریعت،حصہ ۱۶ ،ص۹۲)
(۳۰)اگر کسی نے آپ کو کہا ،'' فلا ں کو میرا سلام کہنا '' تو آپ خود اسی وقت جواب نہ دے دیں ۔ آپ کا جواب دینا کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ جس کے بارے میں کہا ہے اس سے کہیں کہ فلاں نے آپ کو سلام کہا ہے ۔
(۳۱)اگر کسی نے آپ سے کہا کہ فلاں نے آپ کو سلام کہا ہے ۔
اگر سلام لانے والا اوربھیجنے والا دو نوں مردہوں تو یوں کہیں