Brailvi Books

رَہنمائے جدول
145 - 248
کے بچے بچے کو نمازی اور مخلص عاشق ِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم بنا ، یا اللہ عزوجل! ہر طرف سنتوں کی بہار آجائے ۔ یا اللہ عزوجل! تجھے تیرے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا واسطہ ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی دعائیں قبول فرما ۔
(آمین بجاہ النبی ا لامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)
بانی  دعوتِ اسلامی امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت سے واپسی کے بعد اس طرح دعاکیجئے
الحمد للہ رب العٰلمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین
یارب مصطفےٰ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ہماری اور امتِ محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی مغفرت فرما ،اے مولائے کریم تیری عطا کی ہوئی توفیق سے ہم نے علاقائی دورہ کرکے یہاں کے مسلمان بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ، اے اللہ عزوجل ! ہماری یہ حقیر کوشش قبول فرما۔ اس میں ہم سے جو کچھ کوتاہیاں ہوئی ہوں وہ مُعاف فرما ۔ یا اللہ عزوجل ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ہم نیکی کی دعوت دینے کا حق اد انہ کرسکے۔ یا اللہ عزوجل ہمیں آئندہ مزید دل جمعی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی دعوت دینے کی توفیق عطافرما ۔ یا اللہ عزوجلہمیں باعمل بنا اور ہمارے جو مسلمان بھائی اچھے اعمال سے دُور ہیں اُن کی اصلاح کیلئے ہمیں کُڑھنااور کوشش کرنا نصیب فرما ۔ یا اللہ عزوجل ہمیں اور اس علاقے کے بچے بچے کو نمازی اور مخلص عاشق ِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم بنا ، یااللہ عزوجل یہاں ہر طرف سنتوں کی بہار آجائے ۔ یااللہ عزوجل تجھے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلمکا واسطہ ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی دعائیں قبول فرما ۔
(آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)
Flag Counter