| رَہنمائے جدول |
علیہ واٰلہ وسلم اپنے حجرہ مبارکہ سے مسجد میں تشریف لائے تو دو حلقے سجے ہوئے تھے ایک قرآن مجید پڑھ رہا تھا اوراللہ سے دعا مانگ رہا تھا جبکہ دوسراعلم سیکھنے سکھانے میں مشغول تھا فرمایا : ''دونوں بھلائی پر ہیں، یہ لوگ قرآن کی تلاوت اوراللہ سے دعا کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو انہیں عطا کرے یا نہ کرے اوریہ لوگ علم سیکھنے سکھانے میں مشغول ہیں اوربے شک میں معلِّم بنا کر بھیجا گیا ہوں ،پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم وہیں تشریف فرماہوئے ۔''
(سننِ ابن ماجہ ،کتاب السنہ ،باب فضل العلما ء والحث.... الخ ،الحديث ۲۲۹،ج ۱،۱۵۰)
پھر دعا کے فوراً بعد عصر تا مغرب مسجد میں بیان کرنے کے لئے مقرر کردہ اسلامی بھائی بیٹھ کر اسلامی بھائیوں کو مزید قریب کرکے بیان شروع کردے۔اگر پہلے سے ذمہ داریاں تقسیم نہ ہوں تو جس اسلامی بھائی کی علاقائی دورہ کروانے کی ذمہ داری ہے وہ سیدھی جانب آنے والے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں تقسیم کرے اور علاقائی دورہ کے فضائل و آداب بتائے۔