رَہنمائے جدول |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا:''جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنم کی آگ سے آزاد ہے اوراُسے بروزِ قیامت شُہَدا ء کے ساتھ رکھے گا ۔' '
(مجمع الزوائد ،کتاب الادعیۃ،باب فی الصلاۃ علی النبی ،الحدیث ۱۷۲۹۸،ج۱۰،ص۲۵۲ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَ نی قافِلے کی 72نیّتیں
از شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت ،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضَوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مدَنی قافِلے میں سفر کیلئے صرف پریشانی دور ہونے کی دعاء کی نیّت کرنے کے بجائے آخِرت کے تعلّق سے مزید اچھّی اچھّی نیّتیں بھی شامل ہوں تو مدینہ مدینہ۔ حدیثِ پاک میں ہے ،'' مسلمان کی نیّت اُس کے عمل سے بہتر ہے ۔'' (طَبَرانی مُعجم کبیر، الحدیث ۵۹۴۲، ج۶ ،ص ۱۸۵ مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے یہ نیّتیں کی جاسکتی ہیں: (۱)اصل مقصود یعنی مَدَنی قافِلے میں سفرکروں گا (۲) اپنے ذاتی خرچ