| رَہنمائے جدول |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نقل فرماتے ہیں :''جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود پاک لکھا تو جب تک میر انام اُس میں رہے گا فِرِشتے اُس کے لیے اِستِغفار کرتے رہیں گے۔' '(المعجم الاوسط، ج۱ ،ص ۴۹۷،الحدیث ۱۸۳۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۱) قافلہ روانگی کے مقررہ وقت سے پہلے پہلے مقررہ جگہ مثلاً ''مدنی مرکزفیضان مدینہ'' میں پہنچ جائے تا کہ تربیت بھی ہوجائے اور دیگر ضروری معمولات سے فرصت پاکر قافلے کی باآسانی روانگی ہوسکے۔ (۲) روانگی سے قبل جو تربیت ملے اس کے اہم نکات اسلامی بھائی اپنی ڈائری میں ضرور تاً لکھ لیں۔ (۳) تربیت کے بعد امیر قافلہ سب اسلامی بھائیوں سے تعارف کرے اور کروائے اس طرح وہ سب اسلامی بھائیوں کے نام سے واقف ہوجائے گا۔ اور شرکاء آپس میں بھی ایک دوسرے کے نام جان لیں گے۔ (۴) پھر امیر قافلہ ان موضوعات پر سنتیں اور آداب بتائے: ٭ سفر کی سُنّتیں اورآداب ٭ بازار میں جانے کے آداب ٭ احترامِ مسجد ٭اسلامی بھائیوں کو دعوت دینے کے آداب سمجھائے۔