Brailvi Books

راہِ علم
8 - 109
دلانا شروع کرتا ہے جس کی وجہ سے بعض طلبہ کو علم دین کے حصول میں ثابت قدمی نہیں رہتی اور یوں وہ علم دین سے دور ی اختیار کرنے لگتے ہیں۔ مصنف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی اس کتاب میں شیطان کے ان واروں سے کس طرح نجات ملے ان باتوں کو بھی ذکرکیا ہے ،نیز آپ اس کتاب میں بیشمار نصیحتوں اور حصول علم کے سنہری اصولوں کو پائیں گے ،ان شاء اللہ عزوجل۔ اس کتاب کی افادیت کے پیشِ نظر شیخِ  طریقت ، امیرِ اہلِسنّت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ ہر خاص وعام کو اس کے مطالعے کی اکثر ترغیب دیتے ہیں ۔

    الحمد للہ عزوجل ! ''مجلس المدینۃ العلمیۃ'' (دعوتِ اسلامی) نے اکابرین و بزرگانِ اہلسنت کی مایہ ناز کتب کو حتی المقدور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کا عزم کیا ہے، چنانچہ اس کتاب کا ترجمہ بھی استفادہ عامہ کی غرض سے پیش کیا جارہاہے ۔یہ کتاب نئی کمپوزنگ،احادیث کی حتی المقدورتخریج،عربی وفارسی عبارات اور اشعار کی درستگی، نیز مآخذ و مراجع کی فہرست کے ساتھ مزین ہے۔'' المدینۃ العلمیۃ ''کے مدنی علماء کرام کی یہ محنت قابل ستائش و لائق تحسین ہے ، اللہ عزوجل ان کی یہ پیش کش قبول فرما کر جزائے جزیل عطا فرمائے، انہیں مزید ہمت اور لگن کیساتھ دین کی خدمت کا جذبہ عطافرمائے۔
     آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ و بارک وسلم

          شعبہ تخریج (مجلس المدینۃ العلمیۃ)
Flag Counter