Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
44 - 45
 لہٰذا اس نوع (یعنی قِسم )کے نام مسلمانوں   کے لئے رکھنے جائز نہیں   کیونکہ اس میں   کُفّار سے مُشابَہت پائی جاتی ہے ۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم ۔ ٭غلام محمد اور احمد جان نام رکھنا جائز ہے مگر بہتر یہی ہے کہ غلام یا جان وغیرہ لفظ نہ بڑھایا جائے ۔  تا کہ محمد اور احمد نام کے جو فضائل احادیثِ مبارَکہ میں   وارِد ہیں   وہ حاصل ہوں  ۔ ٭غلام رسول ، غلام صِدّیق، غلام علی، غلام حسین ، غلام غوث ، غُلام رضا نام رکھنا جائز ہے ۔ 
    ہزاروں   سنتیں   سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب ‘‘ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے ۔  سنتوں   کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں   میں   عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں   بھرا سفر بھی ہے ۔ 
لوٹنے رَحمتیں   قافلے میں   چلو	سیکھنے سنتیں   قافلے میں   چلو
ہوں   گی حل مشکلیں   قافلے میں   چلو	ختم ہوں   شامتیں   قافِلے میں   چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے 
شادی غمی کی تقریبات، اجتماعات، اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے ۔ 
غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب  جنّت الفردوس  
میں آقا کے پڑوس کا طالب
 
۶ ربیع الاوّل ۱۴۳۳ھ
2012-1-30