گوٹ چار انگل تک کی جائز ہے اس سے زیادہ ناجائز ، یعنی اس کی چوڑائی چار انگل تک ہو ، لمبائی کا شمار نہیں ۔ اِسی طرح اگر کپڑے کا کنارہ ریشم سے بُنا ہو جیسا کہ بعض عمامے یا چادروں یا تہبند کے کنارے اِس طرح کے ہوتے ہیں ، اس کا بھی یہی حکم ہے کہ اگر چار انگل تک کا کنارہ ہو تو جائز ہے ورنہ ناجائز ۔ (1) یعنی جبکہ اس کنارہ کی بناوٹ بھی ریشم کی ہو اور اگر سُوت کی بناوٹ ہو تو چار انگل سے زیادہ بھی جائز ہے ۔ (2)
بَدنگاہی سے بچنے کا طریقہ
سوال : زنانہ سِلائی (Ladies Tailoring) کا کام کرنے والے اپنے آپ کو بَدنگاہی سے کیسے بچاسکتے ہیں؟
جواب : فی زمانہ اپنے آپ کو بَدنگاہی سے بچانا بہت مشکل ہے ، بالخصوص زنانہ سِلائی
________________________________
1 - ردالمحتار ، كتاب الحظر والاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ / ۵۸۰
2 - بہارِ شریعت ، ۳ / ۴۱۱ ، حصہ : ۱۶