Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط42: درزیوں کے بارے میں سُوال جواب
65 - 81
 وہاں بلند آواز سے پڑھنا جائزنہیں کہ یہ آداب ِتلاوت کے خِلاف ہے ۔ اگر وہ لوگ نہیں سنیں گے تو پڑھنے والا گنہگار ہو گا ۔  دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250صفحات پر مشتمل کتاب بہارِشریعت جلد اوّل صفحہ552 پر ہے  : بازاروں ميں اور جہاں لوگ کام میں مشغول ہوں بلند آواز سے پڑھنا ناجائز ہے ، لوگ اگر نہ سُنیں گے تو  گناہ پڑھنے والے پر ہے ۔ (1) البتہ موبائل ، ٹیپ ریکارڈر یا کمپیوٹر وغیرہ کے ذَریعے تِلاوت سُننے کا یہ حکم نہیں مگر ریکارڈ تِلاوت کوبھی اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سُنیں ۔   
دے شوقِ تلاوت ، دے ذوقِ عبادت
رہوں باوُضو میں سَدا یاالٰہی	 (وسائلِ  بخشش)
خواتین کے لیے بھاری کام  والے لباس پہننا کیسا ؟
سوال : بعض عورتیں بھاری (Heavy) کڑھائی یا کام  والے کُرتے پہنتی ہیں جس سے انہیں مشقت بھی ہوتی ہے ، ان کاپہننا جائز ہے یانہیں ؟   
جواب :  بھاری کڑھائی یا  کام  والے كُرتے یا لباس سے اگر پَردے کے شَرعی تقاضے پورے ہو جاتے ہیں تو ان کاپہننا جائزہے  ۔ صرف بھاری کام کا ہونا وجہِ ممانعت نہیں ہو سکتا  جب تک کہ کوئی اور شَرعی وجہ نہ ہو نیز بھاری کام والے لباس   پہننے پرعورتوں کو مجبور نہیں کیا جاتا  بلکہ وہ خود  اپنی مرضی اور شوق  سے پہنتی ہیں ۔ 



________________________________
1 -    بہارِشریعت ، ۱ / ۵۵۲ ، حصہ : ۳