Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 33: بُرائی کا بدلہ اچھائی سے دیجئے
2 - 27
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
بُرائی کا بدلہ اچھائی سے دیجیے 
 ( مع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب ) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۲۸صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے  اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
سرورِ ذِیشان ، محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مَغفرت نشان ہے : جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے  اُس کے لیے اِستغفار( یعنی دُعائے مَغفرت )کرتے رہیں گے ۔ (  1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بُرائی کابدلہ اچھائی سے دیجیے 
سُوال : بُرا سُلوک کرنے والے کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہیے ؟   
جواب : اگر کوئی آپ کے ساتھ    بُرا ئی کے ساتھ پیش آئے تو آپ  اس کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے مثبت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجا ضَرور ٹھنڈا ہو گا ۔  یقیناً وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہیں جو اینٹ کا جواب پتھّر 



________________________________
1 -    معجم اوسط ، ۱ / ۴۹۷ ، حدیث : ۱۸۳۵ دار الکتب العلمیة  بیروت