Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
41 - 41
جب کسی  کے ہاں اِنتقال ہوتا اور  مجھے پتہ چلتا تو میں غُسل ، تکفین  اور تدفین وغیرہ میں  بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا تھا ۔ آپ بھی اپنی آخرت  بہتر بنانے ، نیکیاں کمانے اور دعوتِ اسلامی کا مدنی کام دُینا بھر میں پھیلانے کے جَذبے کے تحت جہاں بھی عاشقانِ رسول میں سے کسی کے اِنتقال کی اِطِّلاع ملے اگرچہ وہ   دعوتِ اسلامی كے مدنی ماحول سے وابستہ نہ ہو تب بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ  لیجیے ۔ آپ خود دیکھیں گے کہ مَیِّت کے اہلِ خانہ دعوتِ اسلامی سے مُتأثر ہو کر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں گے اور یوں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مدینے کے بارہ چاند لگ جائیں گے ۔ 
مقبول جہاں بھر میں ہو  ”دعوتِ اسلامی“
صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار! مدینے کا	( وسائلِ بخشش )
٭…٭…٭…٭…٭
عبادت کے نو حصّے خاموشی میں ہیں
حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بیان کرتے ہیں کہ حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : عبادت کے 10 حصّے ہیں نو حصّے خاموشی میں اور دَسواں حصّہ حلال کمانے میں ہے ۔ 
( فردوس الاخبار ، باب العین ، ۲ /  ۸۶ ، حدیث : ۴۰۶۲  دار الفکر بیروت )