Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 30:دِل جیتنے کا نُسخہ
2 - 41
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
دِل جیتنے کا نُسخہ
( مَع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب ) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۴۲صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے  اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خَزانہ ہاتھ آئے گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِ مدینہ ، قَرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے : میرا جو اُمتی اِخلاص کے ساتھ مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے گا اللہ  عَزَّوَجَلَّ   اس پر دَس رَحمتیں نازِل فرمائے گا ، اس کے دَس دَرَجات بلند فرمائے گا ، اس کے لیے دَس نیکیاں لکھے گا اور اس کے دَس گناہ مٹا دے گا ۔ (  1) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب 		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دِل جیتنے کا نسخہ
سُوال : کسی کا دِل جیتنے کا نسخہ کیا ہے ؟ 
جواب : کسی کا دِل جیتنے کے لیے اِخلاص ، اچھے اَخلاق اور اعلیٰ  کِردار کا مالِک  ہونا ضَروری  



________________________________
1 -    سُنن کبریٰ للنسائی ، کتاب عمل الیوم والليلة ، ثواب الصلاة. ..الخ ، ۶ / ۲۱ ، حدیث : ۹۸۹۲ دار الکتب العلمیة بیروت