Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
2 - 43
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
صُلح کروانے کے فَضائل
 ( مَع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب ) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ  ( ۴۴صفحات )  مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَعلومات کا اَنمول خَزانہ ہاتھ آئے گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
رَسُولِ مُحتَرم، سُلْطَانِ ذِی حَشَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے :  شبِ جُمعہ اور روزِ جُمعہ ( یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جُمعہ کا سورج ڈوبنے تک )  مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کر لیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شَفیع و گواہ بنوں گا ۔  ( 1 )   
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صلح کروانے کے فَضائل
سُوال :  صُلح  کروانا کیسا ہے ؟ نیز صُلح  کروانے کے فَضائل بھی  بیان فرما دیجیے ۔   
جواب : صُلح کروانا ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت ہے اور اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  نے قُرآنِ کریم میں صُلح کروانے کاحکم بھی اِرشاد فرمایا



________________________________
1 -    شُعَبُ الْاِیمان، باب فی الصلوات، ۳ / ۱۱۱، حدیث : ۳۰۳۳   دار الکتب العلمیة  بیروت