Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
23 - 47
ہوئی تو پھر جنَّت مىں ہی  جانا ہے اور جنَّت مىں سب اکٹھے رہىں گے ۔ اِسى طرح مىاں بىوى اگر  دونوں جنَّت مىں گئے تو دونوں اکٹھے رہىں گے ۔ (1)
نکاح پڑھانے پر اُجرت لینے کا شرعی حکم
سُوال  : نکاح پڑھانے پر اُجرت لىنا کىسا ہے  ؟( سوشل مىڈىاکا سُوال)
جواب  : نکاح پڑھانے پر اُجرت لىناجائز ہے ۔ (2)
اَندازے سے بَریانی بیچنا کیسا؟
سُوال  : بَرىانى کى پلىٹ تول کے بجائے اَندازے  سے بىچنا کىسا ہے ؟
جواب : ہمارے ىہاں عُرف یہ  ہے کہ بَریانی کی  اىک پلىٹ بھر کر دے دىتے ہىں اور یہ نہیں بولتے کہ  ہم اتنے وزن کى دىں گے، البتہ اگر ٹھىلوں  پر وزن کے اِعتبار سے بَریانی  بکتى ہو  تو بیچنے والے اَندازے  سے نہىں دے سکتے ۔  مثلاًاگر ىہ طے ہے  کہ وزن کے اِعتبار  سے فروخت ہوتی ہے اور پھر آپ ریڑھی  پر گئے اور کہا  :  100 گرام یا 250گرام بریانی  دے دو تو اب اگر ریڑھی والا  اَندازے سے بھر کر دے رہا ہے تو ىہ جائز نہىں ہے ۔ 
(امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا : )عموما ً یہی ہوتا ہے کہ  پلىٹ کے حِساب سےبَریانی بکتی ہے مگر لوگوں کو یہ  معلوم نہىں 



________________________________
1 -   معجم صغیر، باب العین، من اسمه عبد الله، ۱ / ۲۲۹، حدیث : ۵۴۱   ماخوذاً  دار الکتب العلمیة  بیروت
2 -   فتاویٰ امجدیہ، ۳ / ۲۷۹مکتبہ رضویہ باب المدینہ کراچی