Brailvi Books

قسط22: کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟
1 - 47
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
کیا جنَّت میں والدین بھی ساتھ ہوں گے؟ (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۴۹صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا  دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لیے نُور ہو گا ۔  (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اچھی نیت کی عادت کیسے بنائی جائے؟
سُوال  : ہر نىک کام سے پہلے  اچھى نىت کرنے کى عادت بنانا ایک مشکل کام ہے، یہ اِرشاد فرمائیے کہ نیک کام سے پہلے اچھی نیت کرنے کی عادت کىسے بنائی جائے ؟ 
جواب : نوٹ گننا بھى بڑا مشکل کام ہے ۔ اگر کوئی نوٹوں کی بورى بھر کر دے اور کہے کہ انہیں گنتی کرو تو یقیناً  بڑا مشکل اور محنت طلب کام نظر آئے گا، لیکن اگر وہ 



________________________________
1 -   یہ رِسالہ ۲۹ رَبیع الاوّل ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق8 دَسمبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔    (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)         
2 -   فِردوسُ الاخبار ، باب الزای، ۱  / ۴۲۲، حدیث : ۳۱۴۹  دار الفکر بیروت