Brailvi Books

قسط21: مسلمان کے جوٹھے میں شِفا
1 - 41
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
مسلمان کے جوٹھے میں شِفا (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۴۲ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے:جو مجھ پر اىک بار دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اللّٰہ پاک اُس کے لىے اىک قىراط اَجر لکھتا ہے اور قىراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔ (2)    
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد  
کھانے کے دَوران گفتگو کا موضوع
سُوال:کھانا سبھی  گھروں مىں پکایا اور کھاىا جاتا ہے۔ تىن ٹائم دَستر خوان لگتا ہے۔ باہر ہوٹل وغیرہ پر بھی جا کر لوگ کھانا کھاتے ہىں۔ ہمارے ىہاں عموماً کھانے کے دَوران گفتگو کے موضوع بڑے مختلف قسم کے ہوتے ہىں تو آپ راہ نُمائی فرما 



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۲۳ رَبیع الاوّل ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق یکم دَسمبر2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے  ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔    (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)         
2 -    مصنف عبد الرزاق، کتاب الطھارة، باب ما یذهب الوضوء من الخطایا، ۱ / ۳۹، حدیث : ۱۵۳  دار الكتب العلمية بيروت