اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
آنکھ پھڑکنا (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۵ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : جس نے کتا ب مىں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک مىرا نام اس مىں رہے گا فرشتے اس کے لىے اِسْتِغْفار (ىعنى بخشش کى دُعا) کرتے رہىں گے ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آنکھ پھڑکنے سے اچھا یا بُرا شگون لینا کیسا؟
سُوال : آنکھ پھڑکنے سے اچھا یا بُرا شگون لینا کیسا؟
جواب : اچھا شگون لینا جائز ہے جبکہ کسی اچھی چیز سے بُرا شگون لینا جائز نہیں ۔ مثلاً اُلٹی آنکھ پھڑکنے سے یہ شگون لیا جائے کہ کوئی مصیبت وغیرہ آنے والی ہے یہ ناجائز ہے ۔ (3)
گندم کی نعمت کا حُصُول اور اِستعمال
سُوال : گندم اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے لیکن اِس سے پکنے والی روٹی کو بڑی بے دَردی سے ضائع کر دیا جاتا ہے ۔ حالانکہ دُنىا بھر مىں 80 کروڑ سے زائد لوگ روزانہ بھوکے سوتے ہىں ۔ ہمىں اِس کے اِستعمال مىں کىا اِحتىاطىں کرنى چاہئیں اور جو لوگ اس کى تىارى مىں ملاوٹ وغىرہ کرتے ہىں ان کے لیے بھى مَدَنى پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔ نیز اس کی تیاری میں کیا
________________________________
1 - یہ رِسالہ ۲۰جمادی الاولیٰ ۱۴۴۰ ھ بمطابق 26جنوری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - معجمِ اوسط، باب الالف، من اسمه احمد، ۱ / ۴۹۷، حدیث : ۱۸۳۵ دار الکتب العلمية بیروت
3 - بدشگونی، ص۱۲۰مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی