Brailvi Books

قسط29: آنکھ پھڑکنا
1 - 24
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
آنکھ پھڑکنا (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۵ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے  : جس نے کتا ب مىں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک مىرا نام اس مىں رہے گا فرشتے اس کے لىے اِسْتِغْفار (ىعنى بخشش کى دُعا) کرتے رہىں گے ۔  (2)    
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آنکھ پھڑکنے سے اچھا یا بُرا شگون لینا کیسا؟
سُوال : آنکھ پھڑکنے سے اچھا یا بُرا شگون لینا کیسا؟   
جواب : اچھا شگون لینا جائز ہے جبکہ کسی اچھی چیز سے بُرا شگون لینا جائز نہیں ۔ مثلاً اُلٹی آنکھ پھڑکنے سے یہ شگون لیا جائے کہ کوئی  مصیبت وغیرہ آنے والی ہے یہ ناجائز ہے ۔  (3)   
گندم کی نعمت کا حُصُول اور اِستعمال
سُوال : گندم اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے لیکن اِس سے پکنے والی روٹی کو بڑی بے دَردی سے ضائع کر دیا جاتا ہے ۔  حالانکہ دُنىا بھر مىں 80 کروڑ سے زائد لوگ  روزانہ بھوکے سوتے ہىں ۔  ہمىں اِس کے اِستعمال مىں کىا اِحتىاطىں کرنى چاہئیں اور جو لوگ اس کى تىارى مىں ملاوٹ وغىرہ کرتے ہىں ان کے لیے بھى مَدَنى پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔ نیز اس کی تیاری میں کیا



________________________________
1 -    یہ رِسالہ  ۲۰جمادی الاولیٰ ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 26جنوری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)  
2 -    معجمِ اوسط، باب الالف، من اسمه احمد، ۱ / ۴۹۷، حدیث : ۱۸۳۵ دار الکتب العلمية بیروت
3 -    بدشگونی، ص۱۲۰مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی