Brailvi Books

قسط24: کتے کے متعلق شرعی اَحکام
1 - 37
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
کتے کے متعلق شرعی اَحکام(1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۴۰صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مُصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : تم جہاں بھى ہو مجھ پر دُرُود پاک پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیا خالی کاغذ کا بھی ادب ہے؟
سُوال : کاغذ ہمارى زندگىوں کا لازمى جزو ہے ۔ ىہ مختلف کوالٹى اور سائز مىں ہوتے ہىں ۔ اس کااستعمال صدىوں سےہورہا ہے ۔ کاغذ ہمارى تحرىروں کو محفوظ کرتا ہے ۔ جدىد دور مىں معلومات جمع کرنے کے نت نئے طرىقے آگئے ہىں لىکن اس کے باوجود کاغذ کى اہمىت کم نہىں ہوئی، حصولِ تعلىم کے لىے کاغذ کى بہت



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ١٥ رَبیع الآخر ۱۴۴۰؁ ھ مطابق 22 دَسمبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)         
2 -    معجمِ اوسط، باب الالف، من اسمه احمد، ۱ / ۱۱۶، حدیث : ۳۶۵ دار الکتب العلمیة بیروت