Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
72 - 263
 بار مسح کرے، اس طرح پر کہ دونوں ہاتھ تر کرکے انگوٹھے اور کلمہ کی انگلی چھوڑ کر دونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیوں کی نوک ایک دوسرے سے ملائے اور ان چھئیوں انگلیوں کے پیٹ کی جڑماتھے پر رکھ کر پیچھے کی طرف گدی تک لے جائے اس طرح کہ کلمہ کی دونوں انگلیاں اور دونوں انگوٹھے اور دونوں ہتھیلیاں سر سے نہ لگنے پائیں اور اب گدی سے ہاتھ واپس ماتھے کی طرف لائے یوں کہ دونوں گدیلیاں سر کے دائیں بائیں حصہ پر ہوتی ہوئی ماتھے تک واپس آجائیں ، اب کلمہ کی انگلی کے پیٹ سے کان کے اندر کے حصوں کا اور انگوٹھے کے پیٹ سے کان کے اوپر کا مسح کرے اور انگلیوں کی پیٹھ سے گردن کا مسح کرے لیکن ہاتھ گلے پر نہ جانے پائے کہ گلے کا مسح مکروہ ہے، پھر داہنا پیر انگلیوں کی طرف سے ٹخنے تک دھوئے ٹخنے سمیت کچھ اوپر تک پھر اسی طرح بایاں پاؤں دھوئے، ہاتھ پاؤں کی انگلیوں میں خلال  (1 ) بھی کرے۔اب وضو ختم ہوا اس کے بعد یہ دعا پڑھے: 
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ ۔  (2 ) 
	اور بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر تھوڑا سا پی لے کہ بیماریوں کی شفاہے اور آسمان کی طرف منہ کرکے: 
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّا ٓاَنْتَ



________________________________
1 -      دونوں پیر کا خلال صرف بائیںہاتھ کی چھوٹی انگلی سے کرے اس طرح کے داہنے پاؤں میں چھوٹی انگلی سے شروع کرے اور انگوٹھے پر ختم کرے اور بائیں پاؤںمیں انگوٹھے سے شروع کرکے چھوٹی انگلی پر ختم کرے۔۱۲منہ
2 -      اے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)  مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنادے اورمجھے پاکیزہ رہنے والوں میں شامل کردے۔