Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
66 - 263
یعنی ہر سال وصال (1 ) کے دن قرآن خوانی فاتحہ، وعظ ایصالِ ثواب اچھی چیز ہے اور ثواب کا کام ہے، رہے ناجائز کام جیسے ناچ رنگ کھیل تماشہ تو وہ ہر حالت میں مذموم (2 ) اور مزار طیبہ کے پاس اور زیادہ مذموم۔
پیر میں کن باتوںکا ہونا ضروری ہے ؟
	چونکہ اَولیاء کے سلسلے میں داخل ہونا ان کا مرید و معتقد ہونا دونوں جہان کی بھلائی اور برکت کا ذریعہ ہے اسی لیے بیعت سے پہلے پیر میں یہ چار باتیں ضرور دیکھ لیں: 
 {۱}  سنی صحیح العقیدہ ہو، ورنہ ایمان بھی ہاتھ سے جائے گا۔



________________________________
1 -      بزرگوں کے مرنے کے دن کو وصال کا دن یا انتقال کا دن کہتے ہیں ۔ (۱۲منہ) 
2 -      مذموم:  بُرا   (۱۲منہ)