Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
50 - 263
گرتے پڑتے کانپتے لنگڑاتے جتنا اچھا عمل ہوگا اتنی ہی جلدی پار ہوگا۔ 
حوضِ کوثر کیا ہے ؟
	حوضِ کوثر جو ہمارے نبیصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو دیا گیا ہے حق ہے اس کی لمبائی ایک مہینہ کا رستہ ہے اور اتنی ہی چوڑائی ہے اس کے کنارے سونے کے ہیں ان پر موتی کے قبے  (1 ) بنے ہوئے ہیں، اس کی تہ مشک کی ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، جو اس کا پانی ایک بار پئے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا اس پر پانی پینے کے برتن ستاروں سے بھی گنتی میں زیادہ،اس میں جنت سے دو نالے گرتے ہیں، ایک سونے کا ہے اور دوسرا چاندی کا۔ 
مقامِ محمود 
	اللّٰہ تعالیٰ اپنے حبیب محمد مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم  کو مقامِ محمود دے گا، جہاںاگلے پچھلے سب آپ کی تعریف کریں گے۔  ( بڑائی بیان کریں گے) 
لواء الحمد کیا ہے؟
	یہ ایک جھنڈا ہے جو ہمارے آقا محمدصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو قیامت کے دن ملے گا، جس کے نیچے حضرت آدمعَلَیْہِ السَّلَام  سے لے کر قیامت تک جتنے مسلمان ہوئے نبی ولی سب ہی جمع ہوں گے۔



________________________________
1 -      گنبد