Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
49 - 263
 اس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ 
	حشر روح اور جسم دونوں کا ہوگا جو کہے صرف روحیں اُٹھیں گی جسم زندہ نہ ہوں گے وہ بھی کافر ہے، دنیا میں جو روح جس بدن میں تھی اُس روح کا حشر اُسی بدن میں ہوگا ایسا نہیں کہ کوئی نیا بدن پیدا کرکے اُس میں روح ڈالی جائے گی بدن کے اجزا اگرچہ مرنے کے بعد اِدھراُدھر ہوگئے اور جانوروں کی خوراک ہوگئے مگر اللّٰہ  تعالیٰ ان سب اجزاء کو جمع کرکے قیامت کے دن اُٹھائے گا حساب حق ہے اعمال کا حساب ہوگا حساب کا منکر کافر ہے۔ 
میزان کیا ہے ؟
	میزان حق ہے یہ ایک ترازو ہوگی اس کے دو پلے ہوں گے اِس پر لوگوں کے اچھے برے عمل تولے جائیں گے نیکی کے پلہ کے بھاری ہونے کے یہ معنی ہیں کہ اُوپر اُٹھے بخلاف دنیا کی ترازو کے۔ 
صراط کیا ہے ؟ 
	صراط حق ہے، یہ ایک پل ہے جو جہنم کے اوپر ہوگا، یہ بال سے زیاد ہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے، جنت کا یہی راستہ ہے سب کو اُس پر چلنا ہوگا کافر نہ چل سکے گا اور جہنم میں گر جائے گا، مسلمان پار ہوجائیں گے بعضے تو اتنی جلدی جیسے بجلی چمکے ابھی ادھر تھے ابھی ادھر پہنچ گئے، بعضے تیز ہوا کی طرح، بعضے تیز گھوڑے کی طرح بعضے دھیرے دھیرے، بعضے