دَآ بَّۃُالاَرض کا نکلنا
دَآ بَّۃُ الاَرض کیا چیز ہے ؟
یہ ایک عجیب شکل کا جانور ہے جو کہ کوہِ صفا سے نکلے گا تمام شہروں میں بہت جلد پھرے گا، فصاحت (1 ) سے کلام کرے گا اس کے ہاتھ میں حضرت موسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کا عصا ( 2) اور حضرت سلیمان (عَلَیْہِ السَّلَام) کی انگوٹھی ہوگی، عصا سے مسلمان کے ماتھے پر ایک چمکدار نشان لگائے گا اورا نگوٹھی سے کافر کے ماتھے پرایک کالا دھبا، اس وقت تمام مسلم و کافر علانیہ ظاہر ہوں گے یعنی کھلم کھلا پہچانے جائیں گے، یہ نشانی کبھی نہ بدلے گی جو کافر ہے ہر گز ایمان نہ لائے گا اور جو مسلمان ہے ہمیشہ ایمان پر قائم ر ہے گا۔
قیامت کن لوگوں پر آئے گی ؟
حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی وفات کے بعد جب قیامت آنے کو چالیس برس رہ جائیں گے تب ایک ٹھنڈی خوشبودار ہوا چلے گی جو لوگوں کی بغلوں کے نیچے سے گزرے گی جس کا اثر یہ ہوگا کہ مسلمان کی روح نکل جائے گی اور کافر ہی کافر رہ جائیں گے، اُنہی کافروں پر قیامت آئے گی،یہ چند نشانیاں بیان کی گئیں اُن میں سے بعض ظاہر ہوچکی ہیں اور کچھ باقی ہیں۔
قیامت کب آئے گی اور کس طرح آئے گی ؟
جب نشانیاں پوری ہوجائیں گی اور مسلمانوں کی بغلوں سے وہ خوشبودار ہوا گزرے
________________________________
1 - یعنی بہت اچھی، صحیح اور صاف عربی بولے گا۔ ۱۲ منہ
2 - عصا :یعنی لاٹھی۔ (۱۲منہ)