Brailvi Books

قبرِستان کی چڑیل
17 - 22
حدیثِ پاک میں ہے،''بدگُمانی سے بچو کہ بدگُمانی بدترین جھوٹ ہے''۔
(صحیح البخاری،کتاب النکاح ،باب لایخطب علی خطبۃ اخیہ ،الحدیث ۵۱۴۳)
ایک اور جگہ روایت ہے،جب دل میں بَد گُمانی پیدا ہو تو اسے صحیح خیال نہ کرو۔

(المعجم الکبیر،الحدیث ۳۲۲۷،ج۳،ص۲۲۸)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!     اگر آپ سے اس طرح کی خطائیں سرزد ہوگئیں ہیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کر لیجئے اور جِن جِن عزیزوں کے بارے میں بدگُمانی ہے اُس بدگُمانی کو دل سے جھٹک دیجئے اور ہر مسلمان کو اپنے سے اچّھا تصوُّر کیجئے۔(ماخوذاز'' جنات کی حکایات'')
دعا:
    اللہ عَزَّوَجَلَّ نیک جِنّات پر اپنا کرم فرمائے اور شریر جِنّات و شیاطین سے ہمیں مَحفوظ رکھے۔
( اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)
Flag Counter