Brailvi Books

قبرکُھل گئی
9 - 39
ماہرین) '' مشائخِ فتوٰی''کا اور وہ (یعنی مشائخ فتویٰ) ''اَئِمہ ہُدٰی''کا ۔ اور وہ (یعنی اَئِمہ ہدیٰ) '' قرآن و حدیث '' کا ۔''(فتاوی رضویہ جدید،ج۲۱،ص۴۶۱مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)

رسولِ کریم رء وف رَحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ جنّت نشان ہے : ''قبرجنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے، یا دوزخ کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔(جامع التِرمذی،کتاب صفۃ القیامۃ،الحدیث ۲۴۶۸ ج ۴ ص ۲۰۸،مطبوعۃ دارالفکر بیروت) 

اپنے اسلافِ کرام رحمہم اللہ سے تعلق ِ عقیدت مضبوط کرنے کے مقدس جذبے کے تحت'' صحابہ کِرام و اَولیاء عِظام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین''اور ماضی قریب میں رونما ہونے والے قبر کھلنے کے '' 14''سچے واقعات پیش کئے جارہے ہیں ۔ 

    الحمدللہ عزوجل قبرکھلنے کے اس طرح کے ایمان افروز واقعات رونما ہونے پر بار ہا غیر مسلم اور بد عقیدہ گمراہ لوگ تائب ہوکر راہِ حق پر گامزن ہوگئے۔لہٰذا ا س رسالے کو نہ صرف خود پڑھیں بلکہ دوسروں کی بھی مطالَعَہ کی ترغیب دلائیں۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ راہِ حق کا راستہ منتخب کرنے کیلئے اس کا مطالعہ انتہائی مُفید ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے ۔
   آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

 		   شعبہ اِصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter