میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
آج کے پُرفِتن دور میں ایک طرف بے راہ روی ،فُحاشی اور عریانی کو شب وروز فروغ دیا جارہا ہے تو دوسری طرف غیر مسلم قوتیں اور اِصلاح کے نام پر لوگوں کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے والے لوگ ،مسلمانوں کے عقائد برباد کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ان کی ناپاک کوششوں کے نتیجے میں کئی مسلمان بالخصوص دنیاوی عُلوم کے حامل نوجوان علمِ دین سے دُوری، اپنے مذہبی عقائدسے لاعلمی اوراپنے اَسلاف ِکرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے مُقدّس کردار کے با رے میں معلومات نہ ہونے کی بنا پر اپنی اعتقادی نسبتوں کا خون کربیٹھتے ہیں۔
اسلام دشمن عناصر اُن مقدس ہستیوں کے مقام ومرتبے کے بارے میں سادہ لوح مسلمانوں میں شُکوک و شُبہات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہوں نے اللہ عَزَّوَجَل کی عطا کردہ روحانی طاقت اوراپنے مثالی کردار سے مذہبِ اسلام کی ترویج و اشاعت میں اَہم کردار ادا فرمایا۔یہ صرف اس لئے کہ مسلمانوں کے دل سےصحابہ کرام ا ور اولیائے کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی عظمت کم کی جاسکے ۔
اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کفارِ بد اَطوار نے منظم سازش کے تَحت اپنے ''زَر خرید'' لوگ مسلمانوں میں بھیجے تاکہ وہ ان میں باطل عقائد پھیلائیں۔ ان کی زہریلی تگ ودو کا زہر آہستہ آہستہ اثر دکھا رہا ہے۔یہ لوگ جو بظاہر مُسلمان کہلاتے ہیں